مقبول خبریں
فرانسیسی سفیر کی ملک بدری، تحریک لبیک کا سیاسی رہنماؤں کو خط
اسلام آباد : تحریک لبیک نے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے لیے پارلیمانی کمیٹی جلد تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔
تحریک لبیک پاکستان ایک مرتبہ پھر فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے لیے متحرک ہوگئی ہے۔ ٹٰ ایل پی نے اب احتجاج کی بجائے پارلیمانی طور پر مہم کا آغاز کردیا، جس کے لیئے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے علاوہ تحریری خطوط بھی ارسال کردیئے گئے۔
تحریک لبیک کے امیر مولانا سعد رضوی نے اسپیکر قومی اسمبلی کے نام خط لکھا، جس میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے لیے پارلیمانی کمیٹی جلد تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : تحریک لبیک کے 19 کارکنان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل حوالے
علامہ شفیق امینی تحریک لبیک کے امیر سعد رضوی کا خصوصی پیغام لے کر مولانا فضل الرحمان کے پاس پہنچ گئے، جنہوں نے جے یو آئی سربراہ سے رات گئے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
شفیق امینی نے اسمبلی میں بحث کے لئے پارلیمانی لیڈرز کو لکھا گیا خط پیش کیا۔ دوران ملاقات دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں مل کر چلنے اور تعاون پر اتفاق کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے سعد رضوی کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔