مقبول خبریں
سوشل میڈیا کی دوستی ازداوجی بندھن میں تبدیل
ایک اور امریکن گوری پاکستانی نوجوان کی نہ صرف گرویدہ ہوگئی بلکہ شادی رچانے کے لیے بہاولپور چلی آئی
بہاولپورون یونٹ سٹاف کالونی کے رہائشی دولہا صبیب الرحمان کی امریکن لڑکی برٹنی منٹگمری سے فیس بک پردوستی ہوئی اورپھریہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی۔ صبیب الرحمان کی محبت میں برٹنی نے دو سال قبل 2016 میں ہی اسلام قبول کرلیا تھا.
جبکہ وہ بدھ کے روز شادی کیلئے پاکستان آئیں ۔ دونوں کی جمعرات کے روز بہاولپورون یونٹ سٹاف کالونی میں نکاح کی سادہ مگر پروقار تقریب ہوئی جس میں انہوں نے نئی زندگی کا سفر شروع کردیا اور دونوں ہی جزوی طورپر بلائنڈ ہیں.