مقبول خبریں
ہالینڈ میں ڈرون ٹیکسی متعارف
ہالینڈ میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے ماحول دوست ڈرون ٹیکسی متعارف کروا دی گئی ہے
ٹیکسی کا نام دی پوپ اپ نیکسٹ ہے ۔ اور یہ زمین پر سفر کرنےکے ساتھ ساتھ ہوا میں بھی اڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ڈرون ٹیکسی ٹریفک کے شدید دباؤ میں اڑان بھر کر سوار شخص کو منزلِ مقصود تک پہنچانے کی اہلیت رکھتی ہے
جبکہ یہ ٹیکسی ماحول دوست بھی ہے اور فضائی آلودگی میں کمی کا باعث بھی ہے۔دوسری طرف خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ یہ ٹیکسی کسی بھی ممکنہ حادثے کی صورت میں مسافر کی جان محفوظ رکھنے کے جدید نظام سے لیس بھی ہے