اتوار، 26-جنوری،2025
اتوار 1446/07/26هـ (26-01-2025م)

14نومبر:آپکا آج کا دن کیسا رہے گا؟

14 نومبر, 2018 10:31

حمل (ARIES)
(21مارچ تا 21اپریل)
جو خواب دیکھے ہیں ان کو حاصل کرنے سے پیچھے نا ہٹیں۔ اپنے وجدان پر بھروسہ اور اعتماد کرنے کے بعدآپ اپنے منصوبوں کو مکمل کرپائیں گے۔ آج آپ کو اپنے رشتہ داروں کی جانب سے کوئی خوشگوار خبر مل سکتی ہے۔اپنے آپ کو متوازن بنا کر لگنے والے جذباتی جھٹکوں سے خود کو بچانے کی کوشش کریں۔اپنے آپ کو کسی قسم کی بھی تضاد بیانی سے دور رکھنے کی کو شش کامیاب بنا سکیں۔
ثور(TAURUS)
(22اپریل تا20مئی)
اپنے اندر جنم لینے والے تمام خدشات کو ختم کرنے کی کوشش کریں۔آج آپکی طبیعت میں بیزاری پائی جاسکتی ہے، جس کی وجہ سے کسی سے بھی بات کرنے کو دل نہیں چاہے گا۔ اہم کاروباری ملاقاتیں ملتوی کردیں۔ اپنے گھریلو مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں،آپ کو یقینی کامیابی مل سکے گی۔
جوزا (GEMINI)
(21مئی تا21جون)
آپ کی کامیابی کے امکانات خاصے کم ہیں اس لئے اپنے آپ کو ایک ہی سمت میں متحرک نہ رکھیں۔ آپ کا شریکِ حیات آپ سے شدید محبت کرتا ہے لیکن آپ اس کی قدر نہیں کررہے جو آپ کی ازدواجی زندگی کے لئے اچھی بات نہیں۔ اپنے آپ کو مایوسی کی جانب مت لے کر جائیں۔ آج آپ اپنے وسائل کو استعمال میں لا سکیں گے۔
سرطان (CANCER)
(22جو ن تا 23 جولائی)
تو آپ کی خوش قسمتی آپ کے ساتھ ہے جس کی وجہ سے آپ کا انعام نکل سکتا ہے۔ اپنے لئے کٹھن راستہ اختیار کرنے کے بجائے کسی سیدھے سادھے راستے کا انتخاب کریں۔ آج آپ کو اپنے دور دراز کے رشتہ دار کی جانب سے کوئی ایسی ناخوشگوار خبر مل سکتی ہے جس سےآپ بہت ڈسٹرب ہو سکتے ہیں اورجس کی وجہ سے اچانک سفر کا ارادہ بھی کرنا پڑسکتا ہے۔
اسد (LEO)
(24جولائی تا23اگست)
آج آپ کو بہت کھلے دل سے فیصلے کرنا ہوں گے۔ ایک ساتھ ہی کئی کام اکٹھے شروع کر سکیں گے۔ رقم کے حصول کے لئے کسی بھی شارٹ کٹ کی طرف نہیں جانا چاہئے۔ اپنے سماجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کرنا آپکے فائدے میں ہو گا۔ آج کا دن اپنی گھریلو ذمہ داریوں کی انجام دہی آپ کیلئے بہت مفید ثابت ہو گی۔
سنبلہ (VIRGO)
(24اگست تا23ستمبر)
اپنی تمام مشکلات کے بارے میں سنجیدگی سے غور کرنے کے بعد کسی فیصلے کو حتمی شکل دیں۔ سماجی روابط دوبارہ بحال کریں۔ آج آپ کی تمام تر توجہ اپنی مالی اور معاشی حالت کو درست کرنے پر مرکوز رہے گی۔
خاص طورپر اپنے دوستوں اور خاندان سےتعلقات کودوبارہ مستحکم کریں۔ زندگی میں نئے لوگ شامل ہونگے جو کہ ایک خوشگوار تبدیلی ہوگی۔ غم یا شکوک و شبہات کو دل سے نکال کر ہی کامیابی کا سوچ سکیں۔
میزان (LIBRA)
(24ستمبر تا23اکتوبر)
اپنے اندر لچک پیدا کرنے کی کوشش کریں کیونکہ آپ کی تنقیدی صلاحیت کی وجہ سے بہت لوگوں کا دل ٹوٹنے کا امکان ہے۔ خریداری اکیلے کرنے کی بجائے اپنے شریکِ حیات کے ساتھ جائیں۔ آج آپکو بے انتہا پذیرائی ملے گی۔ اخراجات کے حوالے سے محتاط رہیں۔
عقرب (SCORPIO)
(24اکتوبر تا22نومبر)
گھریلو معاملات کے بارے میں اپنے ماضی کے تجربات سے فائدہ اٹھا کر انہیں سلجھانے کی کوشش کریں۔ آج آپ کا موڈ انتہائی خوشگوار ہے، اپنےآپ کو ہلکا پھلکا محسوس کررہے ہیں اور دن کو یادگار بنانے کے لئے جستجو کر رہےہیں۔ نئے معاہدے کو حتمی شکل دینے سے گریز کریں۔ اپنے اہم معاملات کو فائنل کرنے اور لازمی فیصلوں کو اپنانے میں جلد بازی سے کام نہ لیں بلکہ انہیں موخر کردیں۔
قوس (SAGITTARIUS)
(23نومبر تا 22دسمبر)
آج کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمیوں کے لئے اچھا دن نہیں ہے، کوئی نئی سرمایہ کاری کے ارادے کو ملتوی کردیں۔ اپنے بڑوں کی باتوں پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔ مثبت سوچ وفکراورمناسب حکمت عملی کے ساتھ فیصلے کریں۔ جذباتیت کی وجہ سے کسی بھی قسم کے خطرات سے کھیلنے کی کوشش نہ کریں۔
جدی (CAPRICORN)
(23ـدسمبر تا 20جنوری)
آج کسی کی بات پر ردِ عمل ظاہر کرنے میں چیخنے چلانے سے گریز کریں۔ کاروباری معاملات میں احتیاط کریں اور بڑا فیصلہ لینے سے گریز کریں۔ آج آپ کوکسی پرانے رشتہ دار کی جانب سے معقول رقم وصول ہو سکتی ہے۔ اپنی بدمزاجی کو کم کرنے سے آپ خوش اخلاق نظر آ سکتے ہیں۔
دلو (AQUARIUS)
(21جنوری تا19فروری)
آج کسی قسم کا اہم فیصلہ کرنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے اپنے شریکِ حیات کے مشورے کو ضرور شامل کریں ۔آج آپ کو کسی دوست کی جانب سے کسی مشترکہ کاروبار کی پیشکش ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کو مالی فائدہ ہو سکے گا۔ آپ کے گھریلو حالات آپ کو اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق عمل پیرا ہونے میں مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔
حوت (PISCES)
(20فروری تا20مارچ)
ترقی کیلئے اپنے اندر لگن پیدا کریں، منصوبہ بندی کریں اور لئے بہترین وقت کا انتخاب کریں۔ کسی قسم کی مقابلہ بازی میں حصہ نہ لیں۔ کسی چاہنے والے کا ساتھ آپ کو تمام ناخوشگوار واقعات کو بھولنے میں مدد دے سکے گا۔ توکسی بھی کشیدہ صورتحال کو ٹھنڈے انداز سے حل کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top