مقبول خبریں
11 سالہ لڑکا مذاق میں دھمکیاں دینے اور قتل کی فہرست لکھنے پر گرفتار
امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک 11 سالہ نابالغ لڑکے کو اسکول میں ہم جماعتوں کو دھمکیاں دینے اور قتل کی فہرست تیار کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کارلو کنگسٹن ڈوریلی نامی ایک 11 سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر ہتھیاروں کے ایک بڑے ذخیرے کے بارے میں فخر کرنے اور دو اسکولوں کو نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
وولوسیا کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے ایئر سافٹ رائفلز، پستول، چاقو اور تلواروں سمیت مختلف اقسام کے ہتھیار ضبط کر لیے جب کہ لڑکے نے اپنے ہم جماعتوں کو اپنے ذخیرے کی ویڈیو دکھائی اور پرتشدد دھمکیاں دی تھیں۔
شیرف مائیک چٹ ووڈ نے فیس بک پر ڈوریلی کی گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے تصدیق کی کہ لڑکے نے ناموں اور ممکنہ اہداف کی ایک فہرست لکھی تھی۔
پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارلو کنگسٹن ڈوریلی کو ہتھکڑیاں لگا کر حراستی مرکز میں لے جایا جا رہا ہے اور ضبط کیے گئے ہتھیاروں کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں۔
حکام نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی دھمکیاں دینے والے نابالغوں کا عوامی طور پر نام لیا جائے گا اور ان کی تصویر یں کھینچی جائیں گی۔