ہفتہ، 14-دسمبر،2024
ہفتہ 1446/06/13هـ (14-12-2024م)

نواز شریف واپس نہ آئے تو شہباز شریف نا اہل ہونے کی تیاری کریں : فیاض الحسن چوہان

26 اگست, 2020 15:59

لاہور : فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف واپس نہ آئے تو شہباز شریف نا اہل ہونے کی تیاری کریں۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اپوزیشن اپنے رہنماؤں کی لوٹ مار کا تحفظ چاہتی ہے۔ اپوزیشن نے ذاتی مفادات کے لیے سینیٹ میں قانون سازی کی مخالفت کی۔ آل شریف اور آل زرداری منی لانڈرنگ کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے قانون بہت ضروری ہے۔ دونوں پارٹیوں کے لیے ایان علی کی طرح اداکارائیں منی لانڈرنگ کرتے پکڑی گئیںْ اپوزیشن جماعتوں نے پاکستان کے مستقبل کو مقدم نہیں رکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ذاتی مفادات کو ترجیح دی۔ ایف اے ٹی ایف کی سفارت تھی کہ منی لانڈرنگ کے خلاف قانون میں بہتری کی جائے۔ نائن الیون کے بعد منی لانڈرنگ ایک جرم ہے۔ پاکستان منی لانڈرنگ کی وجہ سے گرے لسٹ میں آیا۔

یہ بھی پڑھیں : آخری بال تک لڑیں، مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پریس کانفرنس میں شہباز شریف نے سفید جھوٹ کی انتہا کردی۔ اپوزیشن کی لگائی ہوئی گانٹھیں ہم دانتوں سے کھول رہے ہیں۔ شہباز شریف نے نواز شریف کی وطن واپسی کی ضمانت دی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف واپس نہ آئے تو شہباز شریف نا اہل ہونے کی تیاری کریں۔ ان دستاویزات کی وجہ سے شہباز شریف کو نااہل ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے۔ آپ نے نیب میں جھوٹ بولے اور جعلی دستاویزات پیش کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے سپر یوٹرن لیا سب کے سامنے کہتے رہے کہ انہوں نے کونسی ضمانت دی۔ شہباز شریف نے سب کے سامنے کہا کہ انہوں نے نواز شریف کی ضمانت نہیں دی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top