جمعہ، 4-اکتوبر،2024
جمعہ 1446/04/01هـ (04-10-2024م)

مقبول خبریں

کوہاٹ میں مسافربس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم 23 افراد جاں بحق

05 اگست, 2018 17:15

کوہاٹ: صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پرمسافربس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے علاقے لاچی کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر اور مسافربس کے درمیان تصادم میں خواتین وبچوں سمیت جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی۔

افسوس ناک حادثے میں زخمی ہونے ہونے والے35 افراد کوہاٹ کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

ڈی پی او سہیل خالد کا کہنا تھا کہ مسافر بس بونیرسے کراچی جا رہی تھی جو کلاچی کے قریب حاثے کا شکار ہوگئی۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں جس کے بعد حادثے کی اصل وجہ سامنے آسکے گی۔

خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ دوست محمد نے کوہاٹ حادثے میں جانی نقصان پر اظہارافسوس کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج کی بہترسہولیات فراہم کی جائیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top