پیر، 15-جولائی،2024
( 09 محرم 1446 )
پیر، 15-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

کم شرما پر نوکرانی نے تشدد کرنے اور تنخواہ نہ دینے کا مقدمہ درج کروادیا

04 جولائی, 2018 17:00

’ڈر، محبتیں، فدا، تم سے اچھا کون ہے، کڑیوں کا ہے زمانہ، یقین اور چھوڑو نہ یار‘ جیسی رومانٹک و کامیڈی فلموں میں جلوے بکھیرنے والی اداکارہ 38 سالہ کم شرما اگرچہ کئی سالوں سے فلموں سے دور ہیں۔

تاہم اب وہ اپنی ہی نوکرانی کو معمولی بات پر تشدد کا نشانہ بنانے کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

کم شرما پر 27 سالہ نوکرانی ایستھر کھیس نے تشدد کرنے اور تنخواہ نہ دینے کا مقدمہ درج کروادیا۔

ممبئی مرر کی رپورٹ کے مطابق 27 سالہ ایستھر کھیس نے اپنی سابق مالکن 38 سالہ کم شرما پر انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) کی دفعہ 323 اور 504 کے تحت تشدد اور بے عزت کرنے کا مقدمہ درج کروادیا۔

نوکرانی نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا کہ ان سے مالکن کے کپڑے دھوتے وقت معمولی غلطی ہوگئی تھی، انہوں نے اداکارہ کے سیاہ اور سفید رنگ کے کپڑوں کو ایک ساتھ دھویا تو دونوں رنگوں کے کپڑوں کے رنگ ایک دوسرے سے مل گئے۔

بولی وڈ اداکارہ پر نوکرانی نے تشدد کا مقدمہ درج کروادیا
بولی وڈ اداکارہ پر نوکرانی نے تشدد کا مقدمہ درج کروادیا

نوکرانی کے مطابق انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا اور انہوں نے یہ بات فوری طور پر کم شرما کو بتائی، جنہوں نے انہیں معاف کرنے کے بجائے ان پر تشدد کیا اور انہیں گھر سے نکال دیا۔

نوکرانی نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ نے انہیں نہ صرف گھر سے نکال دیا بلکہ ان کی تںخواہ بھی روک دی۔

دوسری جانب اداکارہ نے نوکرانی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نوکرانی پر نہ تو تشدد کیا اور نہ ان کی تنخواہ روکی۔

تاہم اداکارہ نے تسلیم کیا کہ نوکرانی نے ان کے 70 ہزار روپے مالیت کے کپڑے خراب کردیے۔

کم شرما کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایستھر کھیس کو تمام تنخواہیں ادا کردی ہیں اور انہوں نے صرف انہیں گھر سے نکال دیا تھا۔

علاوہ ازیں ممبئی کے کھار پولیس اسٹیشن کے عہدیداروں نے تصدیق کی کہ اداکارہ کے خلاف نوکرانی کی درخواست پر شکایت درج کرلی گئی ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top