پیر، 15-جولائی،2024
( 09 محرم 1446 )
پیر، 15-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

پاکستان نے زمبابوے کو باآسانی 201 رنز سے شکست دے دی

13 جولائی, 2018 19:04

 امام الحق کی شاندار سنچری اور شاداب خان کی بہترین باؤلنگ کی بدولت ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کو باآسانی 201 رنز سے شکست دے کر 5ون ڈے میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

زمبابوے کے شہر بلاوایو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر ابرآلود موسم کا فائدہ اٹھانے کے لیے پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

تاہم زمبابوے کا فیصلہ بالکل غلط ثابت ہوا اور پاکستانی اوپنرز امام الحق اور فخر زمان نے ٹیم کو 113 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، فخر 7 چوکوں کی مدد سے 60رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے۔

ایک مشکل ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم مسلسل مشکلات کا شکار رہی اور پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب 3 رنز بنے تھے جس کے بعد دوسرا نقصان مساکاڈزا کی صورت میں 11 رنز پر پڑا تاہم چیبابا نے کچھ مزاحمت کی تاہم 53 رنز بنا پر وہ بھی آؤٹ ہوگئے، انھوں نے 20 رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے سب سے زیادہ رنز ریان مورے نے بنائے جنھوں نے آؤٹ ہوئے بغیر 32 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مساکانڈا 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد میزبان ٹیم کے بلے باز مسلسل آؤٹ ہوتے رہے اور پوری ٹیم 35 اوورز میں 107 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top