ہفتہ، 20-جولائی،2024
( 14 محرم 1446 )
ہفتہ، 20-جولائی،2024

EN

ویمنزٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ، پاکستان نے ملائیشیا کو 147 رنز سے ہرا دیا

07 جون, 2018 10:03

کوالالمپور: ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ میں پاکستان نے ملائیشیا کو 147 رنز کے بڑے مارجن سے زیر کر دیا ندا ڈار نے 5 رنز دےکر 4 شکار کیے۔
کوالالمپور میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ملائیشیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا، گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز کا بڑا مجموعہ تشکیل دیا، کپتان بسمہ معروف نے ایک بار پھر شاندار اننگز کھیلی، انہوں نے صرف 37 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 62 رنز کی اننگز تراشی، نداڈار نے 41 اور جویریہ خان نے 31 رنز جوڑے۔ ملائیشیا کی جانب سے عینہ حمیزہ ہاشم، ساشا اعظمی اور زومیکا اعظمی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں ندا ڈار کی تباہ کن بولنگ کی بدولت پوری ملائیشین ٹیم صرف 30 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، کپتان ونفریڈ درائے سنگم 11 کے علاوہ کوئی بلے باز دوہرا ہندسہ عبور نہ کر سکی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top