جمعہ، 19-جولائی،2024
( 13 محرم 1446 )
جمعہ، 19-جولائی،2024

EN

عوام 25 جولائی کوموقع دیں گے توچوہدری رحمت علی کا پاکستان بنائیں گے

08 جولائی, 2018 11:25

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام 25 جولائی کوموقع دیں گے توچوہدری رحمت علی کا پاکستان بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کنونشن سینٹر اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہمیں قائد اعظم جیسی شخصیت ملی اورپاکستان بن گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ چوہدری رحمت علی پاکستان کی تاریخ کا بہت روشن نام ہے لیکن انہیں پاکستان میں وہ مقام نہیں دیا گیا جس کے وہ حقدار ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا تقریب سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست دنیا کی پہلی فلاحی ریاست تھی اور آج یورپ میں آپ کو فلاحی ریاستیں نظر آئیں گی۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم پاکستان بنانا چاہتے ہیں جس میں انسانیت ہو، جانوروں کے معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا، ہم پاکستان میں انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم کمزور طبقے کو آگے لائیں گے، لوگوں کے پاس پینے کو صاف پانی نہیں اور ڈھائی کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے، کمروز طبقات کو آگے لانا ریاست کی ذمہ داری ہے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top