مقبول خبریں
‘سیاسی وجوہات کی وجہ سے نیتن یاہو جنگ ختم نہیں کرنا چاہتا’
اسرائیلی ملٹری آپریشنز برانچ کے سابق سربراہ نے وزیراعظم نیتن یاہو پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ سیاسی وجوہات کی بنا پر جنگ کا خاتمہ نہیں چاہتے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی ملٹری آپریشنز برانچ کے سابق سربراہ نے وزیر اعظم نیتن یاہو کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو جنگ کو طول دینے کے اپنے سیاسی اہداف حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
نیتن یاہو نیتساریم اور فلڈیلفیا راہداری کی اہمیت کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہے ہیں تاکہ انتخابات میں سخت گیر موقف کو اپنا کر دوبارہ عہدہ سنبھال سکیں۔
مزید پڑھیں: فلاڈیلفیا کوریڈور؛ فلسطینیوں پر ظلم کی نئی داستان رقم کرنے کا منصوبہ
اسرائیلی وزیراعظم مبالغہ آرائی کے ذریعے قیدیوں کے تبادلے کی اہمیت کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے اسرائیلی عوام کے احتجاج کو اسی طرح دبایا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کا حماس کے سرکردہ کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ
قبل ازیں گزشتہ ہفتے غزہ میں جنگ بندی کیلئے قاہرہ میں مذاکرات کیلئے حماس سمیت اسرائیلی عہدیدار بھی شریک ہوئے تھے تاہم کوئی نتیجہ نہ نکل سکا البتہ اسرائیلی نے غزہ کے علاقے جینن میں زمینی کارروائی شروع کرکے متعدد فلسطنیوں کو شہید کردیا۔