پیر، 15-جولائی،2024
( 09 محرم 1446 )
پیر، 15-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

سارہ سینڈر ٹرمپ جیسے ظالم شخص کا ساتھ دیتی ہیں

25 جون, 2018 16:54

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان سارہ سینڈر کو ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے کام کرنے پر ریسٹورنٹ سے باہر نکا لتے ہوئے ریسٹورنٹ کی مالک ولکنسن نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ سارہ سینڈر انسانیت کے لیے کام نہیں کرتیں اور ٹرمپ جیسے ظالم شخص کا ساتھ دیتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سارہ سینڈر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رات کے کھانے پر ورجینیا کے ایک ریسٹورینٹ گئیں جس کی بکنگ ان کے شوہر کے نام سے ہوئی تھی۔سارہ سینڈر جب اپنے اہل خانہ سمیت ٹیبل پر جا کر بیٹھیں تو ریسٹورنٹ کی خاتون مالک ولکنسن نے انہیں آکر کہا کہ ’’ آپ ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے کام کرتی ہیں فورا ریسٹورنٹ سے نکلو‘‘ دوسری جانب سارہ سیندڑ نے اس واقعے کو ٹوئٹر پوسٹ کے ذریعے عام کیا اور بتایا کہ مجھے ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے کام کرنے پر ہوٹل سے نکلنے کا کہا گیا تو میں خاموشی سے باہر نکل آئی۔

انہوں نے لکھا کہ میں ہمیشہ لوگوں کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آتی ہوں چاہے وہ مخالف ہی کیوں نہ ہو، تاہم وہ باعزت طریقے سے اپنے عمل جاری رکھیں گی۔ دوسری جانب ریسٹورنٹ کی مالک ولکنسن نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ سارہ سینڈر انسانیت کے لیے کام نہیں کرتیں اور ٹرمپ جیسے ظالم شخص کا ساتھ دیتی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top