جمعہ، 19-جولائی،2024
( 13 محرم 1446 )
جمعہ، 19-جولائی،2024

EN

بشریٰ بی بی بھی سیاسی ہوگئیں , پی ٹی آئی کی ناراض اور روٹھی ہوئی خواتین کو منالیا

01 جولائی, 2018 10:43

لاہور: پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی غیر سیاسی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی سیاسی ہوگئیں انہوں نے پی ٹی آئی کی ناراض اور روٹھی ہوئی خواتین کو منالیا۔

نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی کی روٹھی ہوئی اور ناراض خواتین کو نہ صرف منالیا بلکہ تمام خواتین کو اپنا گرویدہ کرلیا، زمان پارک میں بشریٰ بی بی سے ملاقات کے بعد ناراض خواتین کارکنان نے ان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے اور کہا اللہ نے بشریٰ بی بی کو بہت خوبصورت زبان اورلہجہ عطا کیا ہے، جس سے انہوں نے ہمارے ساتھ بات کی۔ بشریٰ بی بی بہت اچھی ہیں ان کابیان بہت پیاراتھا جسے سن کر ہماری آنکھوں میں آنسو آگئے۔

بشریٰ بی بی سے ملنے کے بعد خواتین رہنماؤں نے تمام اختلافات بھلادئیے اور پی ٹی آئی کی انتخابی مہم بھرپور طریقے سے چلانے کا عزم کیا۔ اس کے ساتھ ہی تمام خواتین نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نئے گھر کی مبارکباد دی اور انہیں یقین دہانی کرائی کے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ عام انتخابات میں ٹکٹس نہ ملنے کے خلاف تحریک انصاف کی مشتعل خواتین کارکنان لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر سراپا احتجاج تھیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top