جمعہ، 19-جولائی،2024
( 13 محرم 1446 )
جمعہ، 19-جولائی،2024

EN

بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 22 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا

03 جولائی, 2018 17:19

لاہور: نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 22 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیوز کے مطابق حکومت نے پیٹرول بم کے بعد اب عوام پر بجلی بھی گرا دی ہے اور بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 22 پیسے فی یونٹ اضافہ کر کے بجلی صارفین پر 15 ارب 65 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا۔

نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے نرخوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ اضافہ مئی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے تاہم اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top