پیر، 15-جولائی،2024
( 09 محرم 1446 )
پیر، 15-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

انگلینڈ نے بھارت کو شکست دیکر0-1کی برتری حاصل کر لی

04 اگست, 2018 20:15

برمنگھم : بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جارہی پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں میزبان انگلینڈ نے بھارت کو 31 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک، صفر کی برتری حاصل کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت پپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں جوئے روٹ کے 80رنز کی بدولت اسکور بورڈ پر 287 رنز سجائے ،جس کے جواب میں کوئی بھارتی بلے سوائے ویرات کوہلی کے عمدہ کارکردگی نہ دکھا سکا ،کپتان ویرات کوہلی نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے بھارتی ٹیم کو مشکلات میں سے نکالا ۔بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 274 رنز پر آؤٹ ہوئی ۔

دوسری اننگز میں بھارتی گیند بازوں نے عمدہ گیند بازی کی اور انگلینڈ کو 180 رنز تک محدود رکھا ، انگلینڈ کی اس اننگز میں سیم کرن نے 60 رنز بنائے اور انگلینڈ کی ڈوبتی نیا کو پار لگایا ۔ جب بھارتی ٹیم دوسری اننگز کیلئے میدان میں آئی تو انہیں جیت کیلئے صرف 193 رنز چاہیئے تھے ۔ لیکن بھارتی بلے باز ایک بار پھر اپنے کپتان کو مایوس کرتے ہوئے پویلین کی جانب لوٹتے گئے ۔ انگلینڈ گیندبازوں کے سامنے بھارتی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی ۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے 51 اور ہردیک پانڈیا نے 31 رنز اسکور کیے ۔اس کے علاوہ بڑے بڑے بھارتی کھلاڑی بڑے بڑے نام انگلینڈ گیندبازوں کی گھومتی گیندوں کو سمجھ نہیں پائے اور پہلا ٹیسٹ 31 رنز سے ہار گئے ۔ انگلیڈ کے سیم کرن کو میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر میچ آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 9 اگست کو کھیلا جائے گا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top