جمعہ، 19-جولائی،2024
( 13 محرم 1446 )
جمعہ، 19-جولائی،2024

EN

انتخابی مہم کے دوران ناشائستہ زبان کے استعمال پر نوٹسسز جاری

19 جولائی, 2018 20:16

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو انتخابی مہم کے دوران ناشائستہ زبان کے استعمال پر نوٹسسز جاری کر دیے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پرویز خٹک، ایاز صادق اور مولانا فضل الرحمان کے خلاف ناشائستہ زبان استعمال کرنے پر نوٹس میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر لیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے تینوں رہنماؤں کو ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے 21 جولائی کو پیش ہونے کر وضاحت دینے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بھی سیاسی مخالفین کے لیے نازیبا و غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر آج طلب کیا تھا۔

عمران خان کی الیکشن کمیشن میں نمائندگی وکیل بابر اعوان کی اور ان کی جانب سے تحریری معافی نامہ جمع کرانے کی حامی بھری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top