ہفتہ، 20-جولائی،2024
( 14 محرم 1446 )
ہفتہ، 20-جولائی،2024

EN

آئمہ بیگ جلد ہی بھارتی گلوکار میکا سنگھ کے ساتھ اپنا گانا ریلیز کرنے جارہی ہیں

02 اگست, 2018 19:05

گلوکارہ آئمہ بیگ نے نہایت کم وقت میں اپنی مدھر آواز کے ذریعے پاکستانیوں کو تو اپنا گرویدہ بنا ہی لیا ہے اور اب ان کی آواز کا جادو بھارت میں بھی چلنے والا ہے۔

آئمہ بیگ جلد ہی بھارتی گلوکار میکا سنگھ کے ساتھ اپنا گانا ریلیز کرنے جارہی ہیں، جو کسی بھی بھارتی گلوکار کے ساتھ ان کا پہلا گانا ہوگا۔

حال ہی میں آئمہ بیگ نے تصدیق کی کہ وہ میکا سنگھ کے ساتھ اپنے نئے پروجیکٹ پر کام کر رہی ہیں، جس کے لیے وہ بہت زیادہ پر جوش ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اس حوالے سے کچھ گھبرائی ہوئی ہیں کیوں کہ انہوں نے اس سے قبل ایسا کوئی تجربہ نہیں کیا۔

آئمہ بیگ نے بتایا کہ یہ گانا صرف آڈیو نہیں ہوگا بلکہ اس کی ویڈیو بھی لانچ کی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top